Daal, Lentils, Beans, LobiaFood Recipes

Daalcha Kaddu Wala Recipe

Prep Time
20 Mins
Cook Time
40 – 45 Mins
Serves
6

If you are fed up eating meat then try out this recipe, a combination of lentils and pumpkin. This recipe needs a little time for cooking yet a delicious dish prepare at the end for your lunch and dinner.

اجزا

مسور کی دال ایک چوتھائی کپ مونگ کی دال ایک چوتھائی کپ
چنے کی دال ایک چوتھائی کپ تور کی دال ایک چوتھائی کپ
پیاز ایک عدد کدو آدھا کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ تیل آدھا کپ
نمک ایک چائے کا چمچ ہلدی آدھا چائے کا چمچ
املی کا گودا آدھا کپ (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
ثابت ہری مرچ دو سے تین عدد کڑی پتے پچیس عدد
گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

:دالچہ مصالحہ کے لیے

ثابت سفید زیرہ دو کھانے کے چمچ ثابت لال مرچ بیس عدد
تیل ایک چوتھائی کپ ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ

ترکیب

دالچہ مصالحہ کے لیے: تیل گرم کرکے ثابت لال مرچ، ثابت سفید زیرہ اور ثابت دھنیا فرائی کریں اور نکال کر گرائینڈ کر لیں۔

دالچہ کے لیے: مونگ کی دال، مسور کی دال، تور کی دال اور چنے کی دال کو ہلدی اور چار سے پانچ کپ پانی کے ساتھ اُبال لیں، یہاں تک کہ وہ گل جائیں۔

اب انھیں نکال کر ٹھنڈا کریں اور بلینڈ کر لیں۔

پھر تیل گرم کرکے اس میں کڑی پتے اور پیاز شامل کرکے فرائی کریں، یہاں تک کہ لائٹ براؤن ہو جائے۔

اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسا ہوا مصالحہ، کدو، نمک اور پسی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔

پھر چھ کپ پانی شامل کرکے ڈھکیں اور کدو گلنے تک پکائیں۔

اب اس میں پسی ہوئی دالیں، املی کا گودا اور ثابت ہری مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں۔

آخر میں اسے نکال کر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Close