Uncategorized

Frosted Chocolate Chips Brownies Recipe

Prep Time
15 Mins
Cook Time
40 – 45 Mins
Serves
4

اجزا

چینی ایک کپ (مکھن چار اونس (پگھلا ہوا
چاکلیٹ سیرپ آدھا کپ انڈے چار عدد
میدہ ایک کپ ونیلا دو چائے کے چمچ
(ڈرائی نٹس آدھا کپ (کٹے ہوئے چاکلیٹ چپ آدھا کپ

:فروسٹنگ کے لئے

مکھن دو اونس چاکلیٹ چپ ایک کپ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ کریم آدھا کپ
آئسنگ شوگر دو کپ

ترکیب

مکھن اور چینی کو اچھی طرح بیٹ کرلیں یہاں تک کہ کریمی ہوجائے۔

پھر ایک ایک انڈہ شامل کرکے مکس کرتے جائیں۔

پھر چاکلیٹ سیرپ، ونیلا شامل کریں اور ساتھ ہی تھوڑا تھوڑا کرکے میدہ شامل کرتے جائیں۔

پھر چاکلیٹ چپ اور ڈرائی نٹس شامل کرتے جائیں۔

اب اس بیٹر کو تیرہ بائی نو انچ کے پین میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پینتیس سے چالیس منٹ کے لئے بیک کرلیں۔

اوون سے نکال کر وائر ریک پر ٹھنڈا کرلیں۔

فروسٹنگ کے لئے: چاکلیٹ چپ اور مکھن کو مائیکروویو میں پگھلا لیں اور مکس کرلیں یہاں تک کہ یہ نرم ہوجائے۔

اب اسے پانچ منٹ کے لئے ٹھنڈا ہونے دیں۔

پھر اس میں کریم اور لیموں کا رس شامل کردیں۔

اب آہستہ آہستہ آئسنگ شوگر ڈال کر مکس کرتے جائیں یہاں تک کہ اسموتھ ہوجائے۔

پھر فروسٹنگ براؤنی کے اوپر ڈال کر اسکوائر میں کاٹ لیں اور فریج میں رکھ دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close